• news

شہر میں 21 لاکھ کے ڈاکے، مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

لاہور(نامہ نگاران) لاہور کے مختلف علاقوں میں 21 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ مزاحمت کرنے فائرنگ کر کے دوافراد کو زخمی کردےاہے۔ ڈیفنس موڑ پرواقع شہاب جنرل سٹور پر 6 ڈاکوﺅں نے عملہ کو یرغمال بنا لیا اور لوٹ مار شروع کردی، دکان کے مالک حافظ ذوالفقار نے مزاحمت کی کوشش کی تو ڈاکوﺅں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دکان مالک حافظ ذوالفقار اور اسکا ملازم شدید زخمی ہو گئے جبکہ ڈاکوفرار ہو رہے تھے مقامی افراد نے انہےں پےچھا کر کے پکڑ لےا اور انکی خوب دھنائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا دونوں زخمیوں کو ہسپتال میں دال کرا دیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ پر تاجروں نے سڑک بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ اور پولےس کے خلاف شدےد نعرے بازی کی۔ ڈاکوو¿ں نے لیاقت آبادکے امداد اللہ کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر7 لاکھ روپے، اسلام پورہ میں ریاض باجوہ کے گھر سے 6 لاکھ کی نقدی، زےورات اور دیگر سامان، شےرا کوٹ میں وقار سے اڑھائی لاکھ اور موبائل، گلبرگ مےں شازیہ سے 2 لاکھ 23 ہزار، شادمان میں عمران سے 27 ہزار اور موبائل فون، وحد ت کالونی مےں جہانگیرسے 70 ہزار اور موبائل، مغلپو رہ میںظہیر سے موٹر سائیکل اور موبائل، ساندہ میں ارشد سے60 ہزار، اقبال ٹاﺅن میں طاہر سے2 لاکھ، نشتر کالونی مےں عبدالحمید سے 35 ہزار،کاہنہ مےں ستار سے23 ہزاراور موبائل فون لوٹ لےا ہے ۔چوروں نے اسلام پورہ سے جاوید اور آفتاب احمد، وحدت کالونی سے شرافت، جوہر ٹاﺅن سے احمد، ڈیفنس اے سے ظہیر، گلبرگ سے غلام علی کی کارےں جبکہ اسلام پورہ سے وقاص، نیو انارکلی سے نعمان، شاہدرہ سے نعیم، ریس کورس سے پرویز، سمن آباد سے اظہر اور عبدالستار، ساندہ سے عرفان، گلشن اقبال سے علی حیدر، ملت پارک سے فرخ ،گلشن را وی سے صاحب خان، نواں کوٹ سے عمر ،گرین ٹاﺅن سے عاطف، سبزہ زار سے حسن، ڈیفنس اے سے احسن، فیصل ٹاﺅن سے ماجد، گارڈن ٹاﺅن سے علی رضا، نشتر کالونی سے ےا سین، کاہنہ سے امجد اور گلبرگ سے اکبر کی موٹر سائیکلےں چوری کرلی ہےں۔ محلہ مشتاق آباد مانگا منڈی کے امانت علی جو پولیس ملازم ہے، رات کو اپنی بیوی بچوں کے ساتھ گھر کی تیسری منزل پر سویا ہوا تھا کہ نامعلوم چور چار لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی، تین تولہ طلائی زیورات اور موبائل فون چرا کر لے گئے۔
وارداتیں

ای پیپر-دی نیشن