رانا شمشاد، بیٹا، دوست سپردخاک ، قاتل کا خاکہ جاری ‘ رفیق ورک وغیرہ کیخلاف مقدمہ‘ طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی
گوجرانوالہ+ کامونکے (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ بی بی سی) مسلم لےگ (ن) کے مقتول اےم پی اے رانا شمشاد احمد خاں، انکے بےٹے احمد شہباز اور قرےبی دوست شےخ محمود شاکر کی نماز جنازہ گذشتہ روز جی ٹی روڈ پر عبدالوکےل خاں سٹےڈےم مےں ہزاروں افراد کی موجودگی مےں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مےں صوبائی وزےر رانا ثنا اللہ، ، سپےکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، وفاقی وزےر رانا تنوےر احمد سمےت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، اعلیٰ پولےس افسران اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ شہرےوں کی اےک بڑی تعداد موجود تھی۔ بعدازاں مقتولےن کو اڈا والا قبرستان مےں سپردخاک کردےا گےا۔ نماز جنازہ سے قبل سٹےڈےم مےں وزےراعلیٰ کی آمد کیلئے ہےلی پےڈ بھی تےار کےا گےا تھا لےکن وہ دےگر مصروفےات کے باعث نہ آسکے، مقتول اےم پی اے اور انکے بےٹے کے سوگ مےں کامونکے شہر کے تمام کاروباری مراکز بند رہے اور سرکاری دفاتر مےں عملہ کی حاضری بھی کم رہی۔ صدر پولےس نے مقتول اےم پی اے کے ماموں زاد بھائی رانا لےاقت خاںکی مدعےت مےں محمد رفےق ورک، شہباز ورک ، سرفراز ورک اور انکے والد سمےت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلےا۔ ذرائع کے مطابق وجہ عناد زمےن کا تنازعہ اور سےاسی رنجش بتائی جاتی ہے۔ پولےس ذرائع کے مطابق ملزم رفےق ورک اپنے بھائےوں اور اہل خانہ سمےت تےن چار روز سے گھروں کو تالے لگا کر روپوش ہوگےا ہے۔ صدر پولےس نے اسکے ڈےرہ سے ملازمےن اور دوست احباب کو حراست مےں لے لےا ہے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سٹی پولےس آفےسر محمد وقاص نذےر کے احکامات رانا شمشاد کو قتل کرنے والے ملزموں رفےق، شہباز، سرفراز اور فقےر محمد سمےت چار نامعلوم ملزموں کی گرفتاری کیلئے اےس اےس پی آپرےشنز کےپٹن (ر) محمد علی ضےائ، اےس پی صدر سےد کرار حسےن اور ڈی اےس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کی زےرنگرانی پولےس ٹےمےں تشکےل دے دی گئی ہےں پو لےس کے مطابق شمشاد احمد کے مقدمہ قتل میں مطلوب ملزم کا چشم دےد گواہان کی مدد سے جسمانی خاکہ تےار کےا گےا ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے رانا شمشاد کی نمازجنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا رانا شمشاد کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے۔ ملزمان سے متعلق ٹھوس شواہد ملے ہیں، ملزمان ملک سے بھاگے تو انٹرپول کی مدد سے واپس لائیں گے۔ بی بی سی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے میڈیا کو ارسال کئے تحریری بیان میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ٹی ٹی پی کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے تین طالبان کے تین بڑے گروہوں کی ٹی ٹی پی میں شمولیت صوبہ پنجاب اور سندھ میں تنظیم کی کارروائیوں میں تیزی کی وجہ ہے۔ آن لائن کے مطابق طالبان ترجمان محمد خراسانی نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے رانا شمشاد کا قتل طالبان نے کیا ہے۔
رانا شمشاد/ سپردخاک