• news

ہائیکورٹ نے بجلی سپلائی کرنیوالی کمپنیوں کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم استعمال کرنے سے روکدیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عبوری حکم امتناعی کے ذریعے بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول کی جانے والی رقم کو استعمال کرنے سے روک دیا۔ فاضل عدالت نے نیپرا اور بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوںکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار صنعتی صارفین نے عدالت میں موقف اختیار کیا بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیاں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اربوں روپے کی رقم صنعتی صارفین سے وصول کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے بلوں پر حاصل کی جانے رقم سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں۔ صنعتی صارفین سے حاصل شدہ رقم براہ راست عوام پر بوجھ ہے لہٰذا عدالت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر وصول کی جانے والی رقم کی وصولی کو کالعدم قرار دے۔



ای پیپر-دی نیشن