• news

شب برات آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی‘ سکیورٹی سخت

لاہور (خصوصی نامہ نگار+نامہ نگار) ملک بھر میں آج (منگل کی) شب برا¿ت روایتی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ مساجد میں خصوصی تقاریب کا اہتمام ہوگا اور مساجد میں شب بیداری اہتمام کیا جائے گا، جن میں فرزندان اسلام نے نوافل اور تسبیحات سمیت مختلف عبادات ادا کریں گے ذکر الٰہی کی خصوصی محافل، حسن قرات، حمد و نعت، درود وسلام کی مقدس و با برکت تقریبات کا اہتمام بھی ہوگا۔ فرزندان اسلام رب کائنات کے حضور سربسجود ہو کر توبہ و استغفار، اپنے اعمال کی اصلاح، گناہوں سے توبہ، رزق میں برکت، صحت و تندرستی سمیت دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لئے دعائیں بھی مانگیں گے۔ اس سلسلہ میں بعد نماز عشاء”مرکز اہل حق“ جامع مسجد مولانا احمد علی لاہوری ؒ شیرانوالہ گیٹ اندرون شہر لاہور میں سالانہ روحانی تقریب سے عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اجمل قادری خطاب، مجلس ذکر اوررات 2:30 بجے خصوصی دُعا کرائیں گے، دربارحضرت سید یعقوب شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان ہسپتال روڈ پر پونے ایک بجے شب صلوة تسبیح ادا کی جائے گی، سجادہ نشین سید ادریس شاہ زنجانی خصوصی خطاب بھی کریں گے۔علاوہ ازیں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر شب برات کے موقع پر لاہور میں سکیورٹی ریڈ الرٹ رہیگی اور 6 ہزار سے زائد اہلکار مساجد اور دیگر مقامات پر سکیورٹی ڈیوٹی دیں گے اور شہر بھر میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
شب برات

ای پیپر-دی نیشن