• news

راجہ پرویز اشرف کے حلقہ این اے 51 کے ووٹوں کے تھیلے بھی کھل گئے‘سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات‘ سیشن جج گوجر خان نے نگرانی کی

گوجرخان (نامہ نگار)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے حلقہ این اے 51کے ووٹوں کے تھیلے کھول دیئے گئے۔ جوڈیشل کمشن کے احکامات پر تحصیل آفس میں حلقہ این اے 51گوجرخان میں ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان زاہد بختیار کی زیر نگرانی ووٹوںکے تھیلوں کو کھولا گیا بیلٹ پیپر اکائونٹ جسے فارم 15کہا جاتا ہے اکٹھے کئے گئے جو جوڈیشل کمیشن میں پیش کئے جائیں گے اس موقع پر ڈپٹی الیکشن کمشنر راولپنڈی ،سینئر سول جج نذر عباس گوندل ودیگر عملہ موجود تھا جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے پولیس نفری تعینات رہی۔

ای پیپر-دی نیشن