ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی کار بند
لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی کار بند کردی۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم نے مصباح الحق کی گاڑی روک کر چیک کی تو اسکے ایک سال کے ٹوکن شارٹ تھے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے بعد چٹ دکھانے پر انکی کار چھوڑ دی جائیگی۔