• news

فیول ایڈجسٹمنٹ‘ مارچ کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 5 پیسے کمی کی سفارش

اسلام آباد (خبرنگار) سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 5 پیسے فی یونٹ کمی کی سفارش کردی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے مارچ کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کی سفارش کی ہے۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ مارچ میں بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 4 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ صارفین کو یہ بجلی 8 روپے 9 پیسے فی یونٹ میں فروخت کی گئی۔ بجلی سستی کرنے کے حوالے سے سماعت کل نیپرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوگی جس کے بعد قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن