• news

شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ گولہ باری، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی

چک امرو (نامہ نگار) شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری چناب رینجرز کی جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔ گزشتہ روز سرحدی علاقہ ٹمبر چک اور کرول کے علاقوں میں بھارتی سکیورٹی فورسز نے اچانک فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کردیا جو 2 گھنٹے تک جاری رہا۔ چناب رینجرز کی جوابی کارروائی سے بھارت گنیں خاموش ہوگئیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارت نے کبوتر کی خفت مٹانے کے لئے توپوں کے منہ کھولے۔

ای پیپر-دی نیشن