اسلام آباد 4 سالہ طالبہ بس کے نیچے آ کر جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد میں بس کے نیچے آ کر طالبہ جاں بحق ہوگئی، گھر میںکہرام مچ گیا‘ والدین پر غشی کے دورے پڑتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق قرطبہ سکول کی بس چھٹی کے وقت بچو ں کو واپس گھر چھوڑ رہی تھی کہ اس دوران معصوم 4 سالہ بچی زینب دختر شاہ محمد بھی بس سے اتری تاہم اسی اثناء میں اچانک بس چل پڑی اور بچی بس کے ٹائروں تلے آ کر کچلی گئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ دلخراش واقعہ پر بس میں سوار بچوں نے شور مچا دیا جس کے باعث اردگرد کے شہری اور ترنول پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی۔ ترنول پولیس نے بس کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور محمد زبیر کو گرفتار کرلیا۔