ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس، الیکشن کمشن نے عدم حاضری پر سپیکرخیبر پی کے اسمبلی اسد قیصر کو دوبارہ طلب کر لیا
اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن نے صوبہ خیبرپی کے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں عدم حاضری پر سپیکر اسد قیصر کو دوبارہ، ذاتی حیثیت میں حاضر ہونے کا نوٹس جاری کر دیا، کمشن نے بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سپیکر خیبرپی کے اسمبلی اسد قیصر کو پیر یکم جون کو کمشن کے روبروپیش ہونے کیلئے کیا تھا، تاہم وہ پیر کو کمشن کے سامنے پیش نہ ہوئے، جس پر کمشن نے انہیں دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 3جون کو کمشن میں پیش ہو کر وضاحت کرنے کی ہدایت کر دی۔