• news

آئندہ تین ماہ تک عالمی منڈی میں اضافہ نہ ہوا تو حکومت بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائے گی: وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ 3 ماہ تک عالمی منڈ ی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھیں تو حکومت بھی قیمتیں نہیں بڑھائیگی۔ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 6 سے 7 روپے اضافہ کرنا تھا لیکن اس کا آدھا اضافہ کیا۔ ایک روپے کے اضافے سے سالانہ 6 ارب کا اضافہ ہوتا ہے، تیل کی کمی کے اثرات معیشت پر مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا پٹرول کی قیمت حکومت مقرر نہیں کرتی، اسکی قیمت عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق کم یا زیادہ کی جاتی ہیں، ایک ایک پیسے کی کمی یا زیادتی سے اربوں روپے کا فرق پڑتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن