گلگت بلتستان انتخابات: پولنگ عملے کی ٹریننگ میں حصہ نہ لینے پر 32سرکاری ملازمین معطل
گلگت (نوائے وقت رپورٹ) گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ عملے کی ٹریننگ میں حصہ نہ لینے والے 32 سرکاری ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔ اعلامیہ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے ملازمین کی شکایت کی تھی۔ محکمہ سروسز نے ملازمین کو معطل کر دیا۔