• news

بھارتی شہر ناگور میںگائے ذبح کرنے کی افواہ پرحالات کشیدہ، 30 افراد گرفتار

ناگور (این این آئی ) بھارتی شہر ناگور میں گائے ذبیح کرنے کی افواہ پھیلنے پر حالات کشیدہ ہوگئے ٗ پولیس نے فساد پھیلانے کے الزام میں 30 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ریاست راجستھان کے شہر ناگور میں 2 سو گائے کو ذبیح کرنے کی افواہیں پھیلنے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھارتی نفری تعینات کر دی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گائے ذبیح کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی گئیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 30 شرپسندوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں میونسپل اتھارٹی والے مردہ جانوروں کو اکٹھا کر رہے تھے تاہم بعض شرپسند عناصر نے ان مناظر کی تصاویر بنا لیں اور اس کام کو کوئی اور رنگ دے کر فساد برپا کرنے کی کوشش کی ۔

ای پیپر-دی نیشن