• news

دہشتگردی کے پھیلائو کا خطرہ ، سعودی عرب کا سوشل میڈیا پر پابندی لگانے پر غور

ریاض(اے این این)سعودی عرب کی مجلس شوری نے دشتگردی کے فروغ اور سائبر کرائم میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو استعمال کئے جانے کے بعد فیس بک، ٹویٹراور یو ٹیوب سمیت کئی دوسری سوشل ویب سائٹس کی سروس بند کرنے پرغور شروع کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے رکن ڈاکٹر فائزالشھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل ویب سائٹس بالخصوص فیس بک، ٹویٹر اور یو ٹیوب پر پابندی ان کی حکومت کا آئینی حق ہے۔ دنیا کے کئی دوسرے ممالک نے بھی جرائم کی روک تھام کی خاطر ان ویب سائٹس کو بلاک کر رکھا ہے۔ سعودی عرب بھی اس کا حق رکھتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن