• news

خواتین کو بااختیار بنائے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا: رانامشہود

لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے اور ان کو با اختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا پنجاب حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گاانہوں نے ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز مون مارکیٹ گراؤنڈ گلشن راوی میں خواتین کے دو روزہ’’ مینا بازار ‘‘کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی، انہوں نے کہا حکومت نے ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ بڑھایا گیا ہے اور ان کی معاشی خود مختاری کو یقینی بنانے کے لئے غریب اور بیوہ خواتین میں مویشی تقسیم کئے گئے ہیں انہوںنے کہا کہ خواتین کے لئے مینابازار کے انعقاد کا مقصد انہیں تفریح کے بہترین اور مفت مواقع فراہم کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن