• news

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ڈرون حملہ ہے: حامد رضا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ڈرون حملہ ہے، پیٹرول کی قیمتوںمیں اضافہ واپس لیا جائے۔اے این پی کے رہنما میاں افتخار کی گرفتاری افسوسناک ہے، ایم پی اے رانا شمشاد کا قتل پنجاب میںامن و امان کی بد ترین صورتحال کا ثبوت ہے، فضل الرحمن نے کشمیر کمیٹی کو سرد خانے میں ڈال رکھا ہے،پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کو فعال اور متحرک کرنے کیلئے چیئرمین تبدیل کیا جائے۔بھارت بلوچستان میں پشتونوں اور بلوچوں کو لڑانے کی سازش کررہاہے۔

ای پیپر-دی نیشن