• news

پنجاب حکومت نے مانگا منڈی میں تعمیراتی کاموں کیلئے کثیر رقم مختص کر دی ہے: شیخ جمیل احمد

مانگا منڈی (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) یو سی 265کے صدر شیخ جمیل احمد نے بتایا کہ اندرون شہر رائیونڈ روڈ مانگا منڈی کی تعمیر کے لئے 2کروڑ 70لاکھ مختص کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ 8.50کروڑ روپے کی لاگت سے گندہ پانی کی نکاسی کے لئے خرچ کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا جس میں صفدر عل صندل، رانا محمد یوسف، حبیب احمد، جرانا ساجد علی ، محمد عرفان گل، شیخ محمد عادل ، رانا احمد سعید، کرامت مسیح، طارق مسیح و دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن