• news

سری لنکا کیخلاف سیریز: پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان آج متوقع

لاہور ( سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکا سے ٹیسٹ سکواڈ کااعلان آج متوقع ہے۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ راحت علی اور احسان عادل کی میڈیکل رپورٹس ملتے ہی سکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کیلئے سلیکٹرز ٹیسٹ فارمیٹس کے دروازے بھی کھولنے پر غور کر رہے ہیں۔ احمد شہزاد کو ورلڈ کپ  کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس اور مصباح الحق کی رپورٹ پر ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا مگرشاہد آفریدی انھیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کرانے میں کامیاب رہے تھے۔فاسٹ بولرز راحت علی اور احسان عادل کی میڈیکل پینل کی رپورٹس کا انتظار ہے، مصباح الحق اور یونس خان پہلے ہی  ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن