شائقین کا بڑی تعداد میں میچ دیکھنا اچھا اقدام ہے : مصباح الحق
لاہور (نمائندہ سپورٹس/سپورٹس رپورٹر) زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد اور شائقین کرکٹ کی تمام میچز میں بھرپور شرکت دنیا کو اچھا اور مثبت پیغام گیا ہے۔ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کیا۔پنجاب یونیورسٹی میں انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے کامیاب دورے سے دیگر ملکوں کو قائل کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔ سری لنکا کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی۔بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی۔