پاکستان کے طیب اکرم انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سپورٹس اینڈ ایکٹو سوسائٹی کمشن کے ممبر منتخب
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان کے طیب اکرام انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سپورٹس اینڈ ایکٹو سوسائٹی کمشن کے ممبر منتخب ہو گئے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر سول، سیکرٹری رانا مجاہد، سابق صدر قاسم ضیائ، سابق سیکرٹری آصف باجوہ، سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسویس ایشن اجمل خان لودھی نے طیب اکرام کی آئی او سی میں نامزدگی پر انہیں مبابرکباد دیتے ہورئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔