ٹیکس کی وصولی بند کی جائے
مکرمی! ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب نے اکتوبر2014ء میں کالج ٹیچنگ ٹرینی (CTI) کو انٹرویوز کے ذریعے مختلف کالجز میں Trainee's کو پڑھانے کے لیے معمور کیا اور ان کی تنخواہ 30,000/-روپے مقرر کی اور یہ تنخواہ (stipends) کہلاتی ہیں۔ ہمارے contracts پر بھی ہماری تنخواہ 30,000/- روپے مختص کی تھی لیکن ابھی مارچ 2015ء میں FBR نے اس تنخواہ پر 10% ٹیکس کا نوٹس ہمیں بھجوا دیا۔ اس ٹیکس کی وصولی FBR نے ہماری تنخواہوں سے کی ہے جس میں پچھلے 8 ماہ کا ٹیکس کاٹ لیا ہے جو بالکل ناجائز تھا۔ لہٰذا ہم کالج Internee's اپنی آواز کو حکومتی سطح پر پہنچانا چاہتے ہیں۔پنجاب حکومت سے التماس ہے کہ وہ ایف بی آر کے اس جابرانہ وصول کیے جانے والے ٹیکس کو فوری ختم کرے یہ نہ ہو کل CTT's بھی اپنے مطالبات منوانے سڑکوں پر نکل آئیں جس سے حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔(ارسلان وڑائچ، لاہور)