• news

خیبر پی کے میں دھاندلی کی شکایات اور تنازعات کے حل کیلئے الیکشن ٹریبونل قائم کرنیکا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن نے  خیبر پی کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی شکایات اور تنازعات کے حل کیلئے الیکشن ٹریبونل قائم کرنے کااعلان کردیا ہے۔ انتخابی شکایات کے حوالے سے تمام شکایت کنندگان کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ الیکشن کمشن کی پریس ریلیز کے مطابق  خیبر پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں بے قاعدگیوں اور دھاندلی کے شکایات کے ازالے کیلئے الیکشن ٹریبونل قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جو الیکشن کے سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد فوراً قائم کئے جائیں گے۔ الیکشن کمشن کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بڑی تعداد میں شکایات موصول ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن