• news

غداری کیس کیلئے قائم خصوصی عدالت 21نومبر کے حکمنامے کیخلاف درخواستوں کو یکجا کر دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ آج سماعت کریگا

اسلام آباد (وقائع نگار) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد انور خان کاسی نے مشرف کے خلاف سنگین غداری مقدمہ کی سماعت کے لئے قائم خصوصی عدالت کی تشکیل اور 21نومبر کے حکم نامے کے خلاف درخواستوں کو یکجا کرکے دو رکنی خصوصی بنچ تشکیل دے دیا ہے جو آج سے سماعت کا آغاز کرے گا۔ مشرف نے سنگین غداری کیس کی سماعت کے لئے خصوصی عدالت کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا تھا جبکہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز، جسٹس (ر) عبدالحمید ڈوگر اور سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے خصوصی عدالت کے 21نومبر کے حکمنامہ کو چیلنج کر رکھا ہے جس میں خصوصی عدالت نے وفاق کو ہدایت کی تھی کہ ان افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن