• news

قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس، کراچی کی غبارہ کیمروں سے فضائی نگرانی کا فیصلہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعلی  سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ اعلامیہ  کے مطابق  سندھ حکومت  نے مقامی سطح پر تیار بکتر بندگاڑیوں کی خریداری  کا فیصلہ کر لیا۔  کراچی شہر کی فضائی نگرانی جدید طریقوں  سے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔  غباروں میں کیمرے لگا کر نگرانی کی جائے گی۔  یہ  بھی فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف  کریک ڈائون کیا جائے گا، 61  کالعدم تنظیموں  کی مالی اعاونت کرنے والوں کے خلاف کارروائی  ہو گی۔ وزیراعلی نے ایف آئی اے کا ایک نمائندہ ایپکس  کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری داخلہ  نے بریفنگ میں بتایا کہ آرمی چیف  نے سندھ حکومت کو 500  گنز  بھجوا دیں، کور کمانڈر ہائوس  میں کائونٹر ٹیررازم  فورس  ونگ کر  دیا گیا ونگ نے کام شروع کردیا ہے جدید آلات کی فہرست  جی ایچ کیو کو ارسال  کر دی بکتر بند گاڑیاں واہ کینٹ  ٹیکسلا سے خریدی جائیں گی۔  بہت جلد ماہرین کی ٹیم ٹیکسلا  بھیجی جائے گی۔ وزیراعلی  ہائوس، سندھ سیکرٹریٹ اور کسٹم  ہائوس  میں کلورین  کی کمی کا انکشاف ہوا  جس سے اس میں نکلیزیا جراٹیم کی موجودگی کا خطرہ بڑھ گیا۔ ذرائع کے مطابق کلورین اور نکلیریا پر بنائی گئی کمیٹی نے وزیراعلی  ہائوس، سندھ سیکرٹریٹ اور کسٹم ہائوس  سے پانی کے نمونے  لئے ان کو لیبارٹری  میں جانچنے  سے معلوم ہوا کہ ان نمونوں میں کلورین  موجود نہیں  تھی۔

ای پیپر-دی نیشن