• news

ذوالفقارمرزا اور ان کے ساتھیوں کی 8مقدمات میں ضمانت منظور

بدین(نوائے وقت نیوز) بدین کی عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور انکے ساتھیوں کی ضمانت منظور کرلی۔ ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھی 8مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی تاریخ ختم ہونے پر گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ان کی ساتھیوں سمیت مستقل ضمانت منظور کر لی ۔تمام مقدمات میں ضمانت کے بعداب وہ اپنی اہلیہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے علاج کیلئے بیرون ملک جائینگے۔ عدالت نے انکے بیرون ملک جانے کی درخواست بھی منظور کرلی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر ان کی اہلیہ کی نشست پر بختاور بھٹو الیکشن لڑیں تو وہ ان کی حمایت کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن