اسلام آباد: پی اے ایف کے ملازم کے قتل میں گرفتار خاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
اسلام آباد (وقائع نگار) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد جواد حسین عادل نے پی اے ایف کے ملازم کے قتل میں گرفتار خاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ تھانہ مارگلہ پولیس نے پی اے ایف کے ملازم بلال صفدر کے قتل کے الزام میں خاتون ملزمہ ثنا کو گرفتار عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا۔