پرندہ ٹکرانے پر لاہور سے جدہ جانیوالی نجی ائر لائنز کی پرواز واپس اتار لی گئی، طیارہ گرائونڈ
لاہور (این این آئی) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدہ جانے والی نجی ایئر لائنز کی پرواز 470 سے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرا گیا جسے پائلٹ نے مہارت سے واپس اتار لیا ۔ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کو کافی نقصان پہنچا جس کے بعد اسے گرائونڈ کر دیا گیا ہے۔