• news

سی ڈی اے کا معمولی ملازم 75 کروڑ روپے نقد ، 13 پلاٹ، ہزاروں کنال اراضی کا مالک

اسلام آباد  (آن لائن) بیوی کے بینک اکائونٹ میں 75 کروڑ روپے کیش‘ کروڑوں روپے کی مالیت کے 13 پلاٹ اور سرائے خربوزہ میں  ہزاروں کنال اراضی‘ یہ تمام اثاثے کسی جاگیردار کے نہیں  سی ڈی اے کے 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد کھوکھر کے ہیں۔  ایف آئی اے کی اینٹی کرپشن برانچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈی جی لینڈ و اسٹیٹ حمزہ شفقات کو جاری ہونے والے لیٹر کے مطابق سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن میں 17 سکیل کے ملازم محمد خالد کھوکھر ان کی بیوی حنا خالد کھوکھر اور ان کے بھانجے عمران کھوکھر جو سی ڈی اے میں ہی اسسٹنٹ اسٹیٹ مینجمنٹ آفیسر ہیں کے نام پر اسلام آباد کی پراپرٹی کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ جس کے مطابق پلاٹ نمبر 797 سٹریٹ نمبر 19 سیکٹر I-12/4‘ پلاٹ نمبر 798 سٹریٹ نمبر 19 سیکٹر I-12/4‘ خسرہ نمبر 396 موضع چوہان G-12/1 ‘ موضع سرائے خربوزہ سیکٹر C-15 اور C-16‘ پلاٹ نمبر 247 سیکٹر C-15‘ کھیوٹ نمبر 423 کھدونی نمبر 792 اور 1030 خسرہ نمبر 74 سرائے خربوزہ‘ پلاٹ نمبر 12 سیکٹر C-15  پلاٹ نمبر 1767 سیکٹر C-15 کھیوٹ نمبر 324 کھدونی 559 اور 561 خسرہ نمبر 1426 سرائے خربوزہ‘ پلاٹ نمبر 1770 سیکٹر C-15 پلاٹ نمبر 1516 سیکٹر C-15 پلاٹ نمبر 1677 سیکٹر C-15 پلاٹ نمبر 2352 سیکٹر C-16 مین مارگلہ روڈ‘ پلاٹ نمبر 19 سیکٹر C-15 مین مارگلہ روڈ پلاٹ نمبر 15 سیکٹر C-15 مین مارگلہ روڈ اور پلاٹ نمبر 48 سیکٹر I-11/1  پراپرٹی مبینہ طور پر خالد کھوکھر اس کی بیوی حنا کھوکھر اور بھانجے عمران کھوکھر کے نام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن