• news

خیبر پی کے بلدیاتی الیکشن میں خون خرابہ کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے: جاوید ہاشمی

ملتان (سپیشل رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ خیبر پی کے کے بلدیاتی الیکشن میں خون خرابہ اور بد امنی کی ذمہ داری کے پی کے حکومت پر عائد ہوتی ہے کیونکہ دوران پولنگ امن و امان قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک طرف پورے ملک میں انتخابی دھاندلی کی بات کر رہے ہیں جس کے لئے انہوں نے کمشن قائم کرایا  لیکن دوسری طرف انکی حکومت کے دوران میں تحریک انصاف نے بھی کھلم کھلا دھاندلی کی ہے یہاں تک کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی بیلٹ باکس تک اٹھا کر لے گئے  اس لئے ضروری ہے کہ کے پی کے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا جائزہ لینے کے لئے کمشن قائم کیا جائے جو مکمل طور پر غیر جانبدار لوگوں پر مشتمل ہو۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ اے این پی کے افتخار حسین کو ذاتی طور پر جانتے ہیں جس شخص کا اپنا اکلوتا بیٹا قتل ہوا ہو وہ کسی کو کیا قتل کرے گا افتخار حسین نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے ان کیخلاف قتل کا مقد مہ انتقامی کارروائی ہے جو واپس لیا جانا چاہیے ۔

ای پیپر-دی نیشن