وزیراعظم آج راولپنڈی میٹرو بس سروس کا افتتاح کرینگے
اسلام آباد (آئی این پی) میٹرو بس منصوبے کی تکمےل کے بعد بس سروس کا افتتاح آج جمعرات کو ہوگا ، وزیراعظم نواز شریف کنونشن سنٹر مےں منعقدہ خصوصی تقرےب مےں سروس کا افتتاح کرےں گے اور انکا خطاب بھی ہوگا۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کردےئے گے۔ تفصیلات کے مطابق میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب (آج) جمعرات کو صبح گیارہ بجے کنونشن سنٹر میں منعقد ہوگی جس سے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خطاب کریں گے جبکہ تقریب میں شرکت کےلئے چاروں صوبائی گورنرز، وزراءاعلیٰ سپیکرز، آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم کے علاوہ وفاقی وزراءغیر ملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کنونشن سنیٹر میں تقریب سے خطاب کے بعد وزرراءاعلیٰ اور دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ پاک سیکرٹریٹ میں میٹرو بس کا دورہ کریں گے اور بس پر بیٹھ کر کچھ دیر کےلئے اسلام آباد کا سفر بھی کریں گے۔ اس موقع پر اسلام آباد تا صدر مری روڈ کے دونوں اطراف سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ راولپنڈی شہر اور میٹرو بس کو رنگ برنگی جھنڈیوں‘ برقی قمقموں اور استقبالیہ بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔
میٹرو بس افتتاح