• news

قومی کرکٹرز کے فٹنس مسائل کے ذمہ دار وقار یونس ہیں: باسط علی

لاہور (نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کے ذمہ دار ہیڈ کوچ وقار یونس ہیں کوچنگ سٹاف میں شامل ایک اور شخص ہے۔ ان خیالات کا اظہار جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بائولرز کے ایکشن تبدیل کروائے جا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کو انجریز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی خامیوں کو ٹھیک کرنے کے لیے کام کیا جاتا ہے۔ ایکشن کی تبدیلی سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے میں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن