• news

دورہ سری لنکا، پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، احمد شہزاد، احسان عادل، شان مسعود کی واپسی

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر رواں ماہ دورہ سری لنکا میں کھیلے جانے والے تین ٹیسٹ میچز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،۔اعلان کردہ ٹیم میں دورہ بنگلہ دیش کیلئے سیریز سکواڈ میں موجود چھ کھلاڑیوں ڈراپ کر کے تجربہ کار کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ مصباح الحق قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان جبکہ اظہر علی نائب کپتان ہونگے۔ ڈراپ کئے گئے کھلاڑیوں میں آف سپنر سعید اجمل، سمیع اسلم، سہیل خان، راحت علی، بابر اعظم اور بلاول بھٹی شامل ہیں۔ احمد شہزاد، احسان عادل اور شان مسعود کی واپسی ہوئی ہے جنہیں بنگلہ دیش سیریز کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں محمد حفیظ، اظہر علی، شان مسعود، احمد شہزاد، یونس خان، اسد شفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد، یاسر شاہ، وہاب ریاض، جنید خان، عمران خان، ذوالفقار بابر اور احسان عادل شامل ہیں۔ ٹیم کا انتخاب کرتے وقت کھلاڑیوں میں جن چیزوں کی موجودگی کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔ ٹیم مینجمنٹ کی رائے اور حال ہی میں ختم ہونے ولاے اے ٹیم کے دورہ سری لنکا میں کارکردگی شامل ہیں۔ہارون رشید نے کہا کہ فواد عالم، سمیع اسلم اور دیگر کھلاڑی ہماری نظر میں ہیں لیکن ان کا انتخاب نہیں کیا گیا لیکن وہ سلیکٹرز کے ریڈار پر ہیں۔ راحت علی، سہیل خان اور صہیب مقصودصحت یابی کے عمل سے گزر رہے ہیں اور امید ہے مستقبل میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے دستیاب ہونگے۔ دورے کا آغاز 11 جون سے شروع ہونے والے ٹور میچ سے ہو گا جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جون کو شروع ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن