• news

بجلی بلوں پر سرچارج غیر قانونی، حکومت ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشکلات کا شکار ہوگئی

اسلام آباد (عاطف خان/ نیشن رپورٹ) حکومت لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے بجلی بلوں میں عائد سرچارجز کو غیر قانونی قرار دینے اور وصول کئے گئے 100 ارب روپے صارفین کو واپس کرنے کے حکم پر شدید مشکلات کا شکار ہوگئی۔ ایک اہلکار نے دی نیشن کو بتایا کہ حکومت اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی اگر ہماری درخواست کو مسترد کردیا گیا تو اس سے بجٹ اور آئی ایم ایف سے قرضے کی آئندہ قسط کے حوالے سے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن