• news

کویت کی پارلیمنٹ مچھلی منڈی بن گئی 2ارکان نے ایک دوسرے کو گھونسے مارے

کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) کویت پارلیمان کا اجلاس اس وقت مچھلی منڈی بن گیا جب دو ارکان گھتم گتھما ہوگئے اور ایک دوسرے کوگھونسے مارے۔ دوسرے ارکان اور وزیرداخلہ شیخ محمد خالد الصباح نے بیچ بچائو کرایا ۔پارلیمان کا اجلاس سابق مرحوم سپیکر جاسم محمدالخرافی کو خراج عقیدت پیش اورتعزیت کے لئے بلایا گیا تھا لیکن وہاں الھرشانی اوردشتی آپس میں تلخ جملوں کے تبادلہ کے بعد دست وگربیان ہوگئے اس طرح اجلاس کو ملتوی کرنا پڑا۔ 

ای پیپر-دی نیشن