• news

سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش اوباما سے زیادہ مقبول ہوگئے

واشنگٹن (اے ایف پی) سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش موجودہ صدر بارک اوباما سے زیادہ مقبول ہوگئے۔ سی این این کے مطابق ایک سروے کے مطابق 52 فیصد امریکی سابق ری پبلکن جارج ڈبلیو بش کو پسند کرتے ہیں جبکہ موجودہ صدر کو پسند کرنے والے امریکیوں کی تعداد اس کے مقابلے میں 49 فیصد ہے۔ اس سروے کا آئندہ امریکی صدر کے امیدوار کے انتخاب کے حوالے سے بھی اہم کردار ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن