غیرقانونی قیام کا الزام، سعودی عرب سے ملک بدر ہوکر آنیوالے 197پاکستانی وطن پہنچ گئے
لاہور (خبر نگار) سعودی عرب سے ملک بدر ہو کر آنے والے 197پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ غیرقانونی قیام کرنے والے ان 197پاکستانیوں کو سعودی امیگریشن حکام نے گزشتہ روز ملک بدر کر دیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ان پاکستانیوں کو عمرہ کے ویزوں پر سعودی عرب جاکر وہاں غیرقانونی قیام کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 197پاکستانی گزشتہ روز لاہور ائرپورٹ پہنچے تو ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد انہیں رہا کر دیا اور ان کو لینے کے لئے آنے والے ان کے عزیزواقارب کے حوالے کر دیا گیا۔