• news

سول ججوں کی 696 اسامیوں کیلئے امتحان کے نتائج کا اعلان

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس ہائی کورٹ کے احکامات اور ایگزامینیشن کمیٹی کی منظوری کے بعد سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کی 696 اسامیوں کیلئے لیے گئے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ کے ترجمان کے مطابق نتائج لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ تحریری امتحان پاس کرنے والے تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنی منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی تفصیل داخل کریں۔ کامیاب امیدواروں کو لیٹرز ایشو کر دیئے گئے ہیں۔ امتحان میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے پر تین امیدواروں کے مستقبل میں کسی بھی جوڈیشل امتحان میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ان امیدواروں میں صائمہ حمید، محمد جواد الرحمن اور عارف علی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن