• news

بھتہ وصولی کے الزام میں 27 سال قید کی سزا کالعدم، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکور ٹ کے ڈویژن بنچ نے تاجروں سے بھتہ وصولی کے الزام میں مجموعی طور پر 27سال قید کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ فاضل عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ کہنا کتنا آسان ہے کہ فلاں شخص نے بھتہ وصول کیا اس کا مقدمہ دہشت گردی عدالت کو بھجوا دو۔ اپیل کنندہ کا موقف تھا کہ اس کے خلاف پولیس نے بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا۔ جبکہ ٹرائل کورٹ نے بھی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے اسے سزا سنا دی۔ شاد باغ پولیس نے ملزم محمد علی کے خلاف 2013میں تاجروں سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ جب کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2014 میں اسے مجموعی طور پر 27 سال قید کی سزا سنا ئی تھی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو دی گئی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔

ای پیپر-دی نیشن