• news

حافظ آباد: جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائیوں نے بڑے کو قتل کرکے نعش گڑھے میں دبا دی

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے علاقہ مغل پورہ میں جائیداد کے تنازعہ پر چھوٹے بھائیوں نے بڑے بھائی کو قتل کر کے نعش گڑھے میں دبا دی، مقتول ایم کیو ایم کا ضلعی رہنما اور چار بچوں کا باپ تھا۔ پولیس نے مقتول کے دو بھائیوں، والدہ سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ مغلپورہ کے ملک عمران کا اپنے بھائیوں دانیال اور ذیشان کے ساتھ پانچ مرلہ کے مکان کی تقسیم کا تنازعہ چلا آرہا تھا، عدنان اور ذیشان نے اپنی والدہ اور ساتھی نواز کے ہمراہ اپنے بھائی ملک عمران کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے جان سے مارنے کے بعد اسکی نعش ایک روز تک اپنے گھر کی چھت پر چھپا دی۔ وقوعہ کے دوسرے روز ملزمان نے اسکی نعش قریبی قبرستان میں گھڑا کھود کر دبا دی۔ مقتول کی بیوی ریحانہ کو جب اس بارے معلوم ہوا تو ملزمان نے اسے اور اسکے بچوں کو بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے خاموش رہنے کو کہا لیکن اس نے موقع پر کر اپنے بھائیوں کو واقعہ بارے بتا دیا جنہوں نے سٹی پولیس کو اطلاع دے کر ملزمان دانیال، ذیشان انکی والدہ جنت بی بی اور ساتھی ملزم نواز کو گرفتار کروا دیا۔ ایس او تھانہ سٹی علی اکبر چٹھہ کا کہنا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ نواز اس سے قبل بھی گولڈ میڈلسٹ لیڈی ڈاکٹر شازیہ الطاف کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

ای پیپر-دی نیشن