• news

کالعدم قرار 26 پولنگ سٹیشنز پر انتخابات کیلئے الیکشن کمشن نے صوبائی حکومت سے سکیورٹی رپورٹ طلب

پشاور (آن لائن) صوبائی دارلحکومت پشاور میں کالعدم قرار دئیے جانیوالے 26 پولنگ سٹیشنوں پر انتخابات کیلئے الیکشن کمشن نے سکیورٹی وغیرہ کے حوالے سے رپورٹ صوبائی حکومت سے طلب کرلی۔ بلدیاتی انتخابات ممکنہ طور پر فوج کی نگرانی میں کئے جائینگے تاکہ سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کیا جاسکے۔ بلدیاتی انتخابات کا اعلان کل کردیا جائیگا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی سفارشات کی روشنی میں ہزار خوانی، چولی پایان، کاکشال ٹو، غریب آباد، غلہ گودام سمیت 26 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کالعدم قرار دیا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کی جانب سے رپورٹ آج الیکشن کمشن کو فراہم کردی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن