• news

کراچی: ذوالفقار مرزا نے اہلیہ کے ہمراہ بیرون ملک جانے کی اجازت کے لئے ایک اور درخواست دائر کر دی

کراچی (این این آئی) ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اہلیہ کے علاج کی غرض سے ملک سے باہر جانے کے لیے اجازت کی ایک اور درخواست دائر کردی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں اہلیہ کے علاج کی غرض سے ملک سے باہر جلدی جانا ہے اور درخواست ہے کہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 10 جون کو ہونی ہے جو جلد کرا دی جائے۔ اس درخواست کی سماعت کل ہو گی ۔ علاوہ ازیں ذوالفقار مرزا کو بدین کی عدالت اور سیشن کورٹ نے باہر جانے کی اجازت دے دی جبکہ آج ڈاکٹر ذوالفقار مرزا انسداد دہشت گردی کی عدالت سے باہر جانے کی اجازت لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن