ڈاکٹر سہیل سلیم کا کھلاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے تعلق نہیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر) 29 اپریل کو نوائے وقت میں ڈاکٹر سہیل سلیم کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ سپورٹس رپورٹر کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ذرائع نے ڈاکٹر سہیل سلیم کے ساتھ ذاتی عناد کی خاطر جھوٹی خبر لگوائی ہے۔ خبر میں ذرائع نے جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے ڈاکٹر سہیل سلیم کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ اپنے مقاصد حاصل کر سکے، رپورٹر نے بعد ازاں تمام حقائق جاننے کی کوشش کی تو اسے معلوم ہوا کہ ڈاکٹر سہیل سلیم کا کھلاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا دور سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ رپورٹر اپنی خبر کی وضاحت کرتا ہے کہ ڈاکٹر سہیل سلیم کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔