قومی ہاکی ٹیم کے کپتان ایم عمران کو دھمکیاں، وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس/نامہ نگار) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ایم عمران کو اوباش نوجوانوں کی جانب سے دھمکیاں، قومی کپتان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ ایم عمران کو گذشتہ چند روز سے چند اوباش نوجوانوں کی جانب سے تنگ کیا جا رہا تھا جس پر انہوں نے مقامی تھانہ میں درخواست بھی دی لیکن ان کی شنوائی نہ ہو سکی۔ ایم عمران نے بتایا کہ میں اکثر ہاکی سرگرمیوں کے سلسلہ میں گھر سے باہر رہتا ہوں ایسے میں میرے گھر والوں کو تحفظ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عتیق الرحمٰن اوراکبر وغیرہ نے گھر میں گھس کر مجھے اور اہل خانہ کو تشددکو نشانہ بنایا۔پولیس کو اس بات کی شکایت کی ہے لیکن کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیاہے۔