اے بی ڈویلئیرز نے کرکٹ سائوتھ افریقہ کاایوارڈ میلہ لوٹ لیا
پریٹوریا(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے ماسٹر بیٹسمین اے بی ڈویلئیرز نے کرکٹ سائوتھ افریقا کاایوارڈ میلہ لوٹ لیا۔ 9 اہم ایورڈز میں سے پانچ ڈی ویلیئرز کے نام رہے۔ کرکٹر آف دی ائیر،ون ڈے کرکٹر اف دی ائیراور شائقین کا کرکٹر آف دی ائیرایورڈ بھی ان ہی کے نام رہا۔تیزترین سنچری بنانے پر خصوصی ایورڈ سے بھی نوازا گیا۔ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کا اعزاز ہاشم آملہ نے جیتا،ٹی 20 کرکٹر آف دی ائیر مورنی ویکمین اور ویمن کرکٹر آف دی ائیر کا اعزازشبنم اسماعیل کے نام رہا۔