• news

ایک کروڑ سے زائد کی وارداتیں، مزاحمت پر فائرنگ سے ہوٹل مالک قتل

لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگاران) لاہور میں ایک کروڑ سے زائد کی وارداتیں، مزاحمت پر لاہور میں ہوٹل مالک کو قتل کر دیا جبکہ ڈیفنس اے کے علاقہ میں زخمی ہونے والا ڈاکو ہسپتال میں چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقہ نشاط کالونی میںمقامی فاسٹ فوڈ ہوٹل کا مالک محمد مرسلین ہوٹل بند کر کے موٹر سائیکل پر واپس گھرجا رہا تھا کی دو ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور اسے لوٹنے لگے۔ اس دوران مرسلین نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کردی جس سے مرسلین زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ڈاکو ہزاروں روپے نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈیفنس اے کے علاقہ وائے بلاک کے شاہد سلمان کے گھر سے ایک کروڑ روپے کی نقدی، زیورات و دیگر سامان چوری ہو گیا ۔ رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں جمعہ خان کے پٹرول پمپ پر تین ڈاکو آئے۔ تمام ملازمین کو یرغمال بنا کر پونے پانچ لاکھ روپے نقدی لوٹ لی ڈاکوؤں نے ڈیفنس بی میں میجر ریحان اوراس کی فیملی سے اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،ماڈل ٹائون میں عمر سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں محمد سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون ،شاہدرہ میںندیم سے موٹر سائیکل،ہزاروں روپے، ستوکتلہ میں اصغرسے موٹر سائیکل اور موبائل فون،نشتر کالونی میں عابد سے موٹرسائیکل،23ہزارو موبائل فون لوٹ لئے۔ چوروں نے گرین ٹائون سے امین،ڈیفنس سے خلیل کی کاریں جبکہ گارڈن ٹائون سے امتیاز،کوٹ لکھپت سے واحد،گلبرگ سے جعفر، نشتر کالونی سے طالب،گلبرگ سے عظمت،جنوبی چھائونی سے شہباز،مناواں سے ضرار، سبزہ زارسے شمس کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ علاوہ ازیں ڈیفنس اے کے علاقہ میںپانچ روز قبل شہریوں اور پولیس کے بیہمانہ تشدد سے زخمی ہونے والا ڈاکو گزشتہ روز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دوسرے زیر حراست ڈاکو سے تفتیش جاری ہے ۔ 31مئی کو ڈیفنس موڑ کے قریب واقع شہاب جنرل سٹور پر 5 ڈاکوئوں نے آ کر عملہ کو یرغمال بنا لیا اور لوٹ مار شروع کردی تھی۔ ڈاکوؤں 33 سالہ محمد اختر اور30 سالہ نبیل کو پکڑ لیا جبکہ ان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے پکڑے جانے والے ڈاکووں کو شہریوں نے زدوکوب کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا تھا پولیس تشدد سے محمد اختر کی حالت غیر ہو گئی جس پر پولیس نے اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور اس نے دم توڑ دیا ہے۔ پولیس کے مطابق محمد اختر 22 مقدمات میں اشتہاری ملزم اور قصور کا رہائشی تھا۔فیروز والا میں لاہور روڈ پر ڈاکوؤں نے بنک سے رقم لے کر آنے والے محمود الحسن سے دو لاکھ 60 ہزار روپے فرخان بیگ سے موٹر سائیکل یوسف کی موٹر سائیکل چوری کر لی، چوروں نے رسول پور میں عابد کے سے چار لاکھ کے زیورات و نقدی لوٹ لی۔ جیون پور کے قریب متعدد راہگیروں کو لوٹ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن