• news

پھول نگر: سابقہ رنجش پر تیز دھار آلے سے رکشہ ڈرائیور کا سرتن سے جدا کر دیا

پھول نگر (نامہ نگار) سابقہ رنجش پر نوجوان رکشہ ڈرائیور کو وحشیانہ تشدد کے بعد تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا ملزم نعش قریبی فصل میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق انور ٹائوں کے رہائشی صادق کا نوجوان بیٹا غلام رسول رکشہ رینٹ پر چلاتا تھا گزشتہ رات نو بجے فضل، عمران، عثمان، عرفان نے رکشہ سالم کرائے پر حاصل کیا اور ممتاز ٹیکسٹائل ملز مونگل روڈ پر لے جاکر رکشہ ڈرائیور غلام رسول کے آزار بند سے منہ، ہاتھ، پائوں باندھ کر بدترین تشدد کے بعد تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا اور گردن تن سے جدا کر دی معلوم ہوا ہے کہ چند سال قبل انہی ملزموں نے مقتول کے ماموں سرور کو معمولی تنازعہ پر اغواء کرلیا تھا لیکن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کروالیا تھا ملزموں نے سابقہ رنجش کی بنا پر سرور کے بھانجے غلام رسول کو اغواء کرکے اسی جگہ پر قتل کر دیا تھانہ صدر پھول نگر پولیس نے صادق کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن