• news

سندھ میں 48 مدارس مشکوک سرگرمیوںمیں ملوث ہیں: شرجیل میمن

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایپکس کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوالے اور ہنڈیوں کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رینجرز اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹس کالعدم تحریک طالبان کے لوگ چلا رہے تھے غیر قانونی ہائیڈرینٹس بھی مسمار کئے گئے۔ قبضہ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پٹرول سمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قبضہ مافیا خطرے کی پرچیوں اور سمگلنگ سے حاصل پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہوتا ہے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں 48 مدارس مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دہشت گردوں کو فنڈنگ روکنے کی کوششوں پر غور کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن