• news

گوادر پورٹ کے قریب ریلوے سٹیشن، ٹریک اور کنٹینرز یارڈ تعمیر کرنے کا فیصلہ

لاہور (میاں علی افضل سے) محکمہ ریلوے نے گوادر پورٹ کے قریب ریلوے سٹیشن، کنٹینرز یارڈ اور ریلوے لائن کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے جبکہ منصوبے کی منظوری کے بغیر ہی فنڈز جاری کردیئے گئے۔ پہلے مرحلے میں زمین کی خریداری کا عمل شروع کردیا گیا۔ ابتدائی طور پر 1 ارب 33 کروڑ 20 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ زمین کی خریداری کے بعد ریلوے سٹیشن کے ساتھ ساتھ کنٹینرز یارڈ اور پورٹ سے کوسٹل ہائی وے تک ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔ زمین کی خریداری کیلئے محکمہ ریلوے کی جانب سے اب تک 45 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ جون 2015 میں مجموعی طور پر 1 ارب 9 کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کردیئے جائیں گے اور آئندہ بجٹ میں 23 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کئے جائیں گے۔ منصوبے کی تکمیل سے ریلوے کو فریٹ کے شعبہ میں سالانہ بھاری ریونیو ملے گا۔ انجن اور ویگنیں بھی خریدی جائیں گی۔ منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن