• news

دہشت گردوں کیخلاف کارروائی سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے: جمالی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگی رہنما و سابق وزیراعظم میر ظفر اﷲ خان جمالی نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے نامساعد حالات کے باوجود وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی کارکردگی شاندار رہی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے صرف پاکستان نہیں پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی گوادر بندرگاہ اور اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے اہم ترین سنگ میل ثابت ہوگا۔ نواز حکومت اقتصادی راہداری منصوبے اور توانائی کے منصوبوں میںاربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن