کینال روڈ توسیعی منصوبہ: معاملے کو نمٹانا چاہتے ہیں، جسٹس ثاقب نثار
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں لاہور کینال روڈ توسیع منصوبہ سوموٹو کیس کی سماعت میں عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ ہفتے سے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی اور کسی فریق وکیل کی جانب سے کوئی التواء قبول نہیں کیا جائے گا عدالت نے منصوبہ جاری رکھنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری رکھا، پروجیکٹ کے کنٹریکٹر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کام تعطل کا شکار ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ تو کام جاری رکھ سکتے۔ ہیں آپ کے کام کرنے پر تو کوئی پابندی نہیں ہے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ اس معاملے کو نمٹانا چاہتے ہیں۔